Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹاکوز سے بڑھائیں دستر خوان کی زینت

 اجزاء۔
میدہ ۔آدھا کلو
چکن قیمہ۔ ایک پاؤ
پیاز۔ دو عدد
ٹماٹر۔ دو عدد
کھیرا۔ دو عدد
ایلاپینو پیپرز۔ ایک سو گرام
کالے زیتون۔ ایک سو گرام
کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
تیل۔حسب ضرورت
نمک۔ حسب ضرورت
ترکیب۔ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ فرائی کر لیں۔ پھر اس میں چکن کا قیمہ مکس کریں۔ ساتھ ہی نمک، کالی مرچ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔اس کے بعد پیالے میں نکال لیں۔پھر ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور پانی ڈال کر گوندھیں۔اب اس کے پیڑے بنا کر بیلن کی مدد سے بیل لیں اور گرم تیل میں فرائی کریں۔اس میں قیمے کے مکسچر کی فلنگ کر لیں۔ساتھ ہی پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ایلاپینو پیپرز، کالے زیتون اور اوپر سے قیمہ ڈال کر بند کر دیں۔سرونگ ڈش میں سرو کریں۔

شیئر: