Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی قیادت کا اقوام متحدہ کے ایلچی کیساتھ کام کرنے سے انکار

 غزہ۔۔۔فلسطینی قیادت نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولے مَلادینوف کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔یہ بات فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ نکولے مَلادینوف نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی کوشش کرکے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی فلسطینی حکومت کے لیے اب قابل قبول نہیں ۔

شیئر: