Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے کی ڈبل سنچری

 
لاہور: ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے شیزر محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ محمد برادران کے نام کر دیا۔پاکستان کے محمد برادران کی تیسری نسل نے فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کے شیزر محمد نے ملتان ریجن کے خلاف 265 رنز کی اننگز کھیلی۔شیزر محمد ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور لیجنڈ حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شیزر سے قبل ان کے والد اور دادا بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: