Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بدھائی ہو“کریئرکی صاف ستھری فلم ہے،ایوشمان کھرانہ

بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم”بدھائی ہو“ ان کے کریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ صاف ستھری فلم ہے جبکہ اس سے قبل وہ کئی متنازعہ موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے کہا کہ لوگ میرے بارے میں ایسا سوچنے لگے ہیں کہ میں انہی فلموں میں کام کرتا ہوں جن میں مردوں کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تاہم یہ فلم میرے کریئر کی اب تک کی سب سے صاف ستھری فلم ہے۔اسکی کہانی ایک ایسے ادھیڑ عمر جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دوبارہ والدین بننے والے ہوتے ہیں۔فلم میں اس جوڑے کا کردار اداکار گجراج راو¿ اور نینا گپتا نے ادا کیاہے جبکہ ایوشمان کھرانہ نے نینا گپتا کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے اورسونیا ملہوترا ایوشمان کی دوست بنی ہیں۔
 

شیئر: