Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : ابو عریش کمشنری میں الراجحی بینک لوٹنے کی کوشش

    جازان- - - - جازان ریجن کی ابو عریش کمشنری میں 10دن کے اندر دوسری بار الراجحی بینک میں ڈاکہ  ڈالا گیا۔ جازان پولیس نے مفرور رہزنوں کو پکڑنے کیلئے بڑا  آپریشن شروع کر دیا۔ بینک کے داخلی اور خارجی سی سی کیمروں کی مدد سے تحقیقات میں مدد لی جا رہی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جس بینک میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے وہ ابو عریش کمشنری کے امیر سلطان روڈ پر واقع ہے۔ واردات کرنے والوں نے اس سے قبل ریاض بینک پر جس طرح حملہ کیا تھا وہی طریقہ کار الراجحی بینک میں واردات میں بھی آزمایا گیا۔ انہوں نے بینک کے شیشے توڑ دیئے البتہ عین وقت پر پکڑے جانے کے ڈر سے فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر فنگر پرنٹس اور واردات کے ثبوت حاصل کرنے کی ضروری کارروائی کر لی۔
مزید پڑھیں:- - - - -خروج نہائی پر جانے والے کارکنان کی باقیماندہ میڈیکل انشورنس فیس واپس ہوگی
 

شیئر: