Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا احتساب

  اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ایف آئی اے نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ذرائع نے بتایا وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی  کے خلاف لگنے والے الزامات کا سختی سے نوٹس لیا اور جواب طلبی کی گئی۔ شہریار خان آفریدی نے شفاف تحقیقات کرانے اور اصل کرداروں کو سامنے لانے کی استدعا کی۔جس کے بعد ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے ڈی سی اسلام آبادسے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نے دعوی کیا کہ شہر یار آفریدی نے وزیر بننے کے بعد سرکاری گھر کی ٹائلیں،پردے ،فرنیچر،اے سی، ایل سی ڈی اورکچن الیکٹرانکس تبدیل کرائیں۔ سرکاری افسران سے کئی ملین روپے کی ادائیگی کرائی گئی ۔

شیئر: