Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم

  اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی بریفنگ کے تناظر میں اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ سے متعلق سول اور دیوانی مقدمات میں قانونی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ ان مقدمات کےلئے خصوصی عدالتوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ترسیلات زر پر ٹیکس استثنیٰ سمیت مختلف مراعات اور کئی سماجی بہبود کی ا سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے لئے بائیو میٹرک چارجز 45 روپے سے کم کر کے 10 روپے فی ویری فیکشن کر دیئے گئے ۔ تارکین وطن اور محنت کشوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی ، اب یہ اختیاری ہو گا۔اجلاس میں ترسیلات زر سے ٹیکس استثنی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شیئر: