Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کا یونانی مسیحا چل بسا

ایتھنز ۔۔۔ 2015ء  میں ہزاروں مہاجرین کو بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے سے بچانے والے کوسٹ گارڈ لیفٹیننٹ کیریا کوس پاپاڈوپولوس دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔ انہیں پناہ گزینوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ’ہیرو آف ایجیئن‘ کہا جاتا تھا۔لیفٹیننٹ کیریا کوس کی عمر 44 برس تھی۔ یونان میں سمندری امور کے وزیر فوتیس کوویلیس نے کیریا کوس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، لیسبوس کے جزیرے پر پیدا ہونے اور پرورش پانے والے کیریا کوس پاپاڈوپولوس نے یورپ کو بتا دیا ہے کہ یونان میں انسانیت، برابری، یکجہتی اور امن جیسی اقدار کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے انسانی زندگی کی اہمیت کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کیا۔پاپاڈوپولوس  2015ء  میں مہاجرین کے بحران کے دوران اپنے بحری جہاز کو لے کر سمندر میں نکل جاتے اور ربڑ کی ناقص کشتیوں کے ڈوبنے پر اْن تارکین وطن کی زندگیاں بچایا کرتے تھے جو ترکی سے یونان کے درمیان مختصر مگر خطرناک سمندری راستے کو عبور کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

شیئر: