انڈونیشی گائوں میں مرُدوں کو قبرستان سے نکال کر سجانے کی رسم

    جکارتہ- - - - انڈونیشیا کے گائوں کے رہائشی مْردوں کو قبروں سے نکال کر انہیں نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہناتے ہیں اور خوب بناتے سنوارتے ہیں۔ یہ رسم ہر تین سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں یہ دیہاتی قبروں میں مدفون اپنے پیاروں کی باقیات نکالتے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ٹوٹے ہوئے تابوتوں کی بھی مرمت کی جاتی ہے جبکہ گاؤں کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کے دلوں اور ذہنوں میں ان کے پیاروں کی یادیں زندہ رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گائوں والوں کیلئے ان کے کسی پیارے کی موت دکھ کی بات نہیں بلکہ وہ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد بھی ہفتوں، مہینوں اور بعض دفعہ سالوں اپنے گھروں میں ہی رکھتے ہیں اور طویل عرصے بعد ان کی تدفین کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -زیر نگرانی جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالا عہدے سے مستعفی ہوگیا

شیئر: