Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نصرت_فتح_علی_خان‎

شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹویٹر صارفین نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کے فن کو سراہتے ہوئے ان کی بخشش کے لئے دعا گو نظر آئے۔
محمد ریحان نے لکھا : ‏فن قوالی کو بام عروج پر پہنچانے والے استاد نصرت فتح علی خان کا 70 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
رحمان رشید نے کہا ‏: آج کے دن ایک ایسا کلاسیکل فنکار دنیا میں آیا جو فن قوالی کو ایک نئی جہد اور فن موسیقی کو نیا موڑ دے کر امر کر گیا جس کا ہر نغمہ لازوال و نایاب ہے۔
آصف اقبال نے ٹویٹ کیا ‏: استاد نصرت فتح علی خان کا فن کسی تعارف کا محتاج نہ تھا دنیا میں کوئی دوسرا نصرت نہیں آئے گا ۔ استاد کا فن یکتا تھا ۔ دنیا نے استاد نصرت فتح علی خان  کو تب دریافت کیا جب وہ عمران خان کے ساتھ شوکت خانم کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کے لیے باہر دنیا کے ٹورز پر نکلے۔
طاہر ظہور غوری نے کہا ‏: میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیا، برق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا۔لوگوں کو الفاظ پہچان دیتے ہیں پر کچھ لوگ الفاظ کو پہچان دے جاتے ہیں ان میں سے اک ہے۔
عبید ملک میں لکھا ‏: شہنشاہِ قوال استاد مرحوم نصرت فتح علی خان کا آج 69یوم ِ پیدائش ہے ، 
جو گایا اَمر کر دیا ، بیس سال ہوگۓ خالق حقیقی سے ملے لیکن آج بھی سنے تو روح میں سرَسری دوڈ جاۓ ، فنِ قوالی کو عروج بخشا ، ایک نسل جوان ہوگئ ہے انہیں سنتے سنتے ، ڈھونڈو گے چمن میں ہمیں ، ہم نہ ہونگے تو جینا سیکھ لینا۔
مصطفی ملک نے ٹویٹ کیا‏ : نصرت فتح علی خان صاحب دنیا سے چلے گے ہیں لیکن مجھ جیسے دنیا میں بہت سے لوگ آج بی انکی آواز کے دیوانے ہیں ۔ دعا ہے اللہ پاک سے اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں