Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اسمارٹ فون صارفین ہوشیار ہوجائیں‎

پاکستان میں اسمگل شدہ اسمارٹ فون کے استعمال کی روک تھام کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے اس سلسلے میں ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا گیا ہے اور ملک بھر کے اسمارٹ فون صارفین کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ پی ٹی اے سے تصدیق شدہ موبائل سم ڈیوائسز خریدی اور اپنے موبائل کے انٹرنیشل موبائل اکیوپمنٹ آئیڈینٹٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر معلوم کرنے کے لیے 8484 پر پیغام بھیجیں، بصورت دیگر آپ کی ڈیوائس 20 اکتوبر 2018 کے بعد غیر فعال ہوجائیں گی۔اسی سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور ایس ایم ایس کی سروس متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا موبائل کمپلائنٹ ہے، نان کمپلائنٹ ہیں، اصلی ہے یا اسمگل شدہ ہے ۔ لہٰذا اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر تک آئی ایم ای آئی نمبر لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں یا ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیش استعمال کریں۔
 

شیئر: