Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم اور مصباح الحق کی پی سی بی کیلئے خدمات

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی میں شامل کئے جانے والے ناموں کے لئے پیٹرن وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کر لی۔ وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں 70 اور 80 کی دہائی کے کرکٹرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ سابق کپتان انتخاب عالم بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ کے لئے بہت ضروری ہے اور پاکستان کرکٹ میں مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: