Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب پارلیمنٹ مملکت کے ساتھ ہے، اسپیکر

قاہرہ۔۔۔۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے سعودی عرب کیخلاف منصوبہ بند، منظم پروپیگنڈے کے خلاف مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام ذرائع ابلاغ پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، فرض شناسی کا مظاہرہ کریں۔ حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے باریک بینی سے کام لیں اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں۔ امت کے دشمنوں کی مکارانہ سازشوں کے طوفان میں بہنے سے بچیں۔ عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حقائق طشت از بام کرنے کے سلسلے میں سعودی مساعی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ترکی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیکر مملکت نے حق شناسی کا ثبوت دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -خاشقجی کی گھڑی ، کتنی حقیقت کتنا افسانہ

شیئر: