Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیا جائے گا‘ چیف جسٹس

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے چکوال میں غیر قانونی سیمنٹ فیکٹریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب کی انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ چکوال میں فیکٹریاں لگانے کے لیے قواعد کے خلاف اجازت نامے جاری ہوئے جس میں سابق سرکاری افسر اور سیاستدان ملوث ہیں۔ رپورٹ میں سابق ضلع ناظم چکوال غلام عباس، تحصیل ناظم چوآسیدن شاہ، سابق سیکرٹری صنعت فیاض بشیر، سابق ای پی اے ڈائریکٹر احمد ندیم اور سیکرٹری مائنز ارشاد علی کھوکھر سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی تجویز کی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب پر پہلے ہی کافی بوجھ ہے، لہٰذا محکمہ اینٹی کرپشن نامزد افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔ عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - گورنر سندھ عمران اسماعیل سائیکل پر!

شیئر: