Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر اتحادیوں کے تعاون سے پابندیاں لگائیں گے، امریکہ

منامہ۔۔۔۔امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ایران کے مکارانہ رویے کو تبدیل کرانے کیلئے اس کے خلاف پابندیاں اتحادیوں کے تعاون سے لگائی جائیں گی۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سولیون نے بحرین کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگست میں امریکہ نے ایران پر جو پابندیاں لگائیں اور 4نومبر سے ایرانی تیل پر لگائی جانے والی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کے طرز عمل کو تبدیل کرنا ہے نہ کہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا۔ امرکی عہدیدار نے کہا کہ ہم مزید پابندیاں لگانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اپنے اتحادیوں کو پابندیوں میں شامل کرنے کیلئے قائل کرینگے۔ ہمارے وزیر خارجہ اس حوالے سے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ابوظبی: ایشیائی گروہ گرفتار،ساڑھے17کلو منشیات ضبط

شیئر: