Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی پر حملہ منصوبہ بند تھا،اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

ممبئی۔۔۔۔ ٹائمز ناؤ کے صحافی ہرمن گومس کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز اُس وقت حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے دوست کے ہمراہ ٹیکسی میں گھر واپس جارہے تھے۔ ممبئی پریس کلب اور اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوجے اے ) نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدراور ترجمان جاوید جمال الدین نے ہرمن پرحملے کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ممبئی پریس کلب کے ایک بیان کے مطابق پریس کلب کے سخت مذمتی بیان کے بعد ممبئی میں وزیراعلیٰ کے دفتر نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گیانیشورچوان نے کہا کہ گزشتہ روز گام دیوی علاقہ میں4 سے6 افراد نے ہرمن گومس کو ان کے گھر کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔ گومس نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا۔حملہ آوروں نے گومس کی آنکھ پر اتنا شدید حملہ کیا کہ ڈاکٹروں کو6ٹانکے لگانے پڑے ۔گومس کی شکایت پر گام دیوی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 143،147 اور 324 کے تحت معاملہ درج کرلیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -باڈی گارڈ نے جج کی بیوی اور بیٹے کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

شیئر: