چین:رانی کی ”ہچکی“ نے 4.21 ملین ڈالرکما لئے

ممبئی۔15 اکتوبر(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی کی فلم ”ہچکی“ نے چین میں 4.21 ملین ڈالرکا بزنس کر لیا۔ ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ” ہچکی“ 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی گئی جس نے 3 روز میں 4.21 ملین ڈالر کما لئے جو ہندوستانی کرنسی میں 31کروڑ 8 لاکھ روپے بنتے ہیں فلم میں اداکارہ رانی مکرجی نے ٹوریٹ سنڈروم بیماری میں مبتلا استاد کا مرکزی کردار ادا کیاہے ۔
 

شیئر: