Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#منشا_بم‎

لینڈ مافیا کے کارندے اور مفرور ملزم منشا بم نے سپریم کورٹ میں پہنچ کر گرفتاری دے دی ہے۔ اس بڑی گرفتاری پرٹویٹرصارفین کا کیا کہنا ہے آئیے دیکھتے ہیں
ندیم عباسی نے ٹویٹ کیا : ‏منشا بم نے سرینڈر کر دیا اور اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے بالکل اسی طرح جس طرح راؤ انوار کو کیا گیا تھا. اور پھر پتہ بھی نہیں چلے گا اس کے گھر کو سب جیل قرار دے کر رہا کر دیا جائے گا۔
غلام مصطفی نے کہا : ‏آ ج منشا بم کو ھتکڑی نہیں لگائی گئی جبکہ معزز اساتذہ کرام  کو ھتکڑی لگا دی گئی۔
افشاں مصعب نے سوال کیا‏ : منشاء بم  کے پاس کون سی گدڑ سِنگھی تھی جو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں بیٹھا سُنگھاتا رہا ؟؟اس ملک میں ضعیف اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں، سابق وزیرِاعظم کو قیدِ تنہائی اور وزیرِاعلیٰ کو دھکے دیےجاتےہیں لیکن منشا بم یا راؤ انوار جیسوں کو خود پیش ہو کرگرفتاری دینے کے مواقع دیے جاتے ہیں
بلال نے ٹویٹ کیا‏ : منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ کیا نواز شریف کے دور حکومت میں کوئی سوچ سکتا تھا کہ ایسے لوگوں پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گا؟ نئے پاکستان حکمرانی صرف قانون کی ہوگی ، دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا نیا پاکستان۔
مجتبہ شرف نے لکھا‏ : منشا بم خود گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور کمال کی بات یہ ہے ہمارا جاہل میڈیا ایک دوسرے آدمی کی تصویر پی ٹی آئی لیڈرشپ کے ساتھ شئیر کرکے اسے منشا بم ثابت کرتے رہے۔
جاوید اقبال نے ٹویٹ کیا : ‏کیا سپریم کورٹ مفرور ملزمان کی سہولت کار بن گئی ؟راؤ انوار کے بعد منشا بم بھی گرفتاری دینے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا.یہ وہی جگہ ہے جہاں سیاستدانوں کو ذلیل کرکے 
گرفتار کیا جاتا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں