Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیس رنگ گورا کرنے کے لیے نہیں ، خدوخال واضح کرنے کے لیے‎

بیس میک اپ کا  اہم جزو ہے  جس کے بغیر میک اپ  کا تصور ممکن نہیں  .  بیس کا استعمال چہرے کے خدوخال  خوبصورتی سے واضح کرنے کے لیے کیا جاتا ہے  .  اس لیے یہ تاثر غلط ہے کہ  بیس کو رنگ گورا کرنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے .  میک اپ کے آغاز میں سب سے پہلے  جِلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے معیاری پرائمر لگائیں، کچھ دیر  انتظار کریں تاکہ یہ پرائمر آپ کی جِلد میں اچھی طرح سے جذب ہوجائے۔ پرائمر کی مقدار کا  بھی  خیال رکھیں، اگر  زیادہ لگ جائے تو ٹشو سے صاف کرلیں۔ پھر ہلکا سا گیلا اسفنج لے کر   اپنی جلد کی ساخت کے مطابق  کوئی اچھا فاؤنڈیشن چہرے پر لگائیں  .  اچھے فاؤنڈیشن کو میک اَپ کی بنیاد تسلیم کیا جاتا ہے۔ لگانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ  فاؤنڈیشن یا بیس  کو  ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھیں، چہرے کے درمیان سے شروع کریں اور باہر کی طرف لگائیں، ٹھوڑی اور گالوں پر  اچھی طرح لگائیں مگر خیال رہے کہ جِلد پربیس کی تہہ نہ چڑھےبلکہ اس کاتاثر ہلکا پھلکا سارہے۔  فاؤنڈیشن کے بعد کنسیلر کی باری آتی ہے .  اگر آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے پاک ہے تو کنسیلر کی ضرورت نہیں لیکن اگر جِلد پر داغ دھبے ہیں تو انھیں کنسیلر سے چھپانا ضروری ہے۔ آخر میں  میک اپ فنشنگ کے طور پر بلشر کا استعمال کریں  .   کنپٹی کے پاس سے شروع کر کے گال کی ہڈی تک لائیں مگر جیسے جیسے ہڈی کی طرف جائیں شیڈ کو ہلکا کرتی جائیں۔ اس کے علاوہ چہرے کے خدوخال کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے اگر آپ لائٹ براؤن کلر کا ہائی لائٹر استعمال کریں تو بھی مناسب رہے گا۔
 

شیئر: