Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الریاض اور السیل شاہراہوں میں توسیع کا فیصلہ

طائف ۔۔۔وزارت نقل و حمل نے الطائف السیل الکبیر روڈ کو وسیع کرنے اور اسے الطائف الریاض شاہراہ سے جوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ باخبر ذرائع نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ وزارت نے  ٹینڈر جمع کرالئے ہیں۔26ربیع الاول 1440ھ کو کھولے جائیں گے۔ اس منصوبے سے مکہ مکرمہ آنے جانیوالے حجاج اور معتمرین فیضیاب ہونگے ۔السیل روڈ طائف کے راستے مکہ مکرمہ جانیوالا اہم راستہ مانا جاتا ہے۔ اسی روڈ پر قرن المنازل میقات بھی پڑتی ہے جہاں سے معتمرین کے قافلے بڑی تعداد میں گزرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -حزب اللہ عالمی جرائم تنظیموں میں شامل

شیئر: