Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی وزیر اعظم بن دغر برطرف

ریاض۔۔۔۔یمنی صدر عبدہ ربہ منصور ہادی نے یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر کو برطرف کرکے تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کردیا۔ انہوں نے معین عبدالملک سعید کو نیا وزیر اعظم ،سالم احمد الخنبشی کو نائب وزیر اعظم مقررکردیا۔عبدالملک ماضی میں وزیر روزگار تھے ۔ ان کا تعلق یمنی شہر تعز سے ہے اور ان کی عمر 38برس ہے۔ یمنی صدر نے حکومت کی کارکردگی میں لاپروائی کے مظاہرے ، اقتصادی شعبوں میںغیر موثر طور طریقوں  اور یمنی عوام کی ضروریات کی تکمیل کے سلسلے میں ناکامی جیسے الزامات منظر عام پر آنے کے باعث بن دغر کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -83فیصد سعودی شہروں میں آباد

شیئر: