ریچھ کے بچے نے سر ڈرم میں پھنسا لیا

    میری لینڈ- - - - میری لینڈ میں ایک فیسٹول کے دوران100 پونڈ وزنی ریچھ کے بچے کا سر  ایک چھوٹے ڈرم میں پھنس گیا۔ امدادی  کارکنوں نے 3دن بعد اسے اس  مصیبت سے نجات دلائی۔  انہوں نے  ریچھ کے بچے کو پہلے تو  بے ہوشی کا انجکشن لگایا اور پھر اس کا سر پلاسٹک کے ڈرم کو  کاٹ کر نکال لیا۔ اس موقع پر  بے شمار لوگ  یہ سارا  سلسلہ  دیکھتے رہے جبکہ ایک شخص نے  اس کی فلم  بناکر سوشل میڈیا  پر ڈال دی۔  جنگلی حیات کے محکمہ کے اہلکاروں نے سوشل میڈیا پر  اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں کو اس پر  بہت خوشی ہوئی جب یہ  ریچھ کا بچہ  اس مصیبت سے آزاد ہوا۔ اسے اب جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ائیر شو میں خطرناک اسٹنٹ

شیئر: