Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پولیس پر بھروسا نہیں‘ مقابلے میں مار سکتی ہے‘ منشا بم

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں گزشتہ روز از خود گرفتاری دینے کے لیے آنے والے قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم نے عدالت میں کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ پنجاب پولیس جعلی مقابلے میں اسے مار سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے منشا بم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ مجھے پنجاب پولیس پر بھروسا نہیں۔ یہ مجھے جعلی مقابلے میں مار دیں گے۔منشا بم نے کہا کہ میں پولیس کے ڈر سے مفرور تھا۔ میرا مقدمہ اور تفتیش کسی ایماندار پولیس افسر کے حوالے کی جائے۔ میرے 4 بیٹے ہیں ایک پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین کا الیکشن لڑ کر منتخب ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو منشا بم کا سفری ریمانڈ دے دیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم منشا بم کو لاہور منتقل کرے گی۔ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

شیئر: