Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت کی افغانوں، بنگالیوں سمیت غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی مخالفت

کراچی:  سندھ حکومت نے عمران خان کی جانب سے افغانوں اور بنگالیوں سمیت غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی تجویز مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ اور وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں غیر ملکیوں کو شہریت کے معاملے پر تحفظات و تجاویز پیش کی گئیں۔اہم اجلاس میں سندھ حکومت نے وزیراعظم کے اعلان پر وفاقی حکومت کو اپنے باضابطہ موقف سے آگاہ کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے سٹیزن شپ ایکٹ میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانوں، بنگالیوں سمیت غیرملکیوں کو شہریت دینا قبول نہیں۔ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دینے سے مسائل بڑھیں گے ۔

شیئر: