Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ تک کپتان اور کوچ بدیل نہیں ہوگا، احسان مانی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ تک کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کو پیغام بھجوایا ہے کہ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کے بعد ٹیم میںچھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام یا ارادہ ہے ۔ دونوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں ۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کا تقرر آئندہ سال ورلڈ کپ تک کیلئے کر رکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ دونوں موجودہ پوزیشن میں ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے اور انہیں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اس لئے دونوں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ بورڈ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مکی آرتھر کو واضع پیغام دیا گیاہے کہ وہ ڈریسنگ روم کے معاملات اور باتیں میڈیا میں لانے سے پرہیز کریں اور ٹیم کا ماحول خراب نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر منیجر طلعت علی ملک نے مکی آرتھر سے رابطہ کیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ غیر ضروری بیان دے کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ جس پرمکی آرتھر نے وضاحت کی کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے الگ کرکے پیش کیا گیا اور ادھوری بات سامنے لائی گئی گئی جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: