Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے

اسلام آباد...قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیاہے۔ اسپیکرنے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ۔ نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کواسلام آباد لےکر آئےگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے تک شہباز شریف سارجنٹ ایٹ آرمز کی نگرانی میں رہیں گے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب انہیں دوبارہ لاہور لے آئے گی ۔

شیئر: