Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر عالم ،پاکستان کا فخر

کراچی ...گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دنیا کا چکر لگانے کے مشن پرگامزن پاکستانی گلو کاراور سماجی کارکن فخر عالم اور ان کی ٹیم کے کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیا ۔ فخر عالم نے امریکی ریاست فلوریڈا سے 10 اکتوبرکو دنیا کا چکر لگانے کی مہم شروع کی ہے۔ کراچی پہنچنے پر آدھی دنیاکا چکرمکمل ہوگیا ۔ وہ کراچی کے بعد دنیا کے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اپنی مہم مکمل کریں گے۔ اس مشن میں دنیا کے 25 ممالک کا دورہ کررہے ہیں جو 28 دن میں مکمل ہوگا۔ گورنرسندھ نے فخر عالم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فخر عالم نے پاکستانی پرچم تھامے پوری دنیا کے چکر لگانے کا مشن شروع کرکے پوری قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ۔ فخر عالم پہلے پاکستانی ہوں گے جو دنیا کا چکر مکمل کررہے ہیں اس سے قبل پاکستانی باپ بیٹے نے بھی کوشش کی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پوری قوم کے لئے یہ مشن اعزاز کی بات ہے۔ آج پوری دنیا میں فخر پاکستانی پرچم تھامے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے وطن کے لئے اسی جذبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وطن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ فخر عالم نے یہ بات ثابت کردی ۔ ایک تنہا شخص بھی پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتاہے ۔
 

شیئر: