Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے خلاف اداکارہ کا ہتک عزت کا دعوی خارج

واشنگٹن۔۔۔ امریکا کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فلم ایکٹریس اسٹارمی ڈینیئل کا ہتک عزت کا دعوی خارج کرتے ہوئے سٹارمی کو صدر ٹرمپ کے وکیل کی فیس ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں صدر ٹرمپ کی ٹویٹ میں ان پر دیئے گئے ریمارکس کو آزادی اظہار رائے قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈلٹ فلم ایکٹریس سٹارمی ڈینیئل جس کا اصل نام اسٹیفین کلفورڈ ہے نے اپنی ٹوئیٹ کہا کہ  2006 میں صدر ٹرمپ نے ان کو ہراسگی کا  نشانہ بنایا تھا اور اس کے بارے 2011 میں ایک میڈیا پرسن نے اس سے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں سخت الفاظ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔اداکارہ نے عدالت میں دائر اپنے دعوی میں کہا کہ ٹرمپ نے ان کو جھوٹا اور بے عقل کہہ کر ان کی توہین کی  ہے۔

شیئر: