Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلیٹ کلب کی خواتین نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کااہتمام کیا

    ثناء    بشیر - - - -   خواتین میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے ایلیٹ کلب کی خواتین ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایلیٹ کلب کی  صدر جویریہ اسد کی  صدارت میں  منعقدہ  اجلاس میں خواتین نے چھاتی کے کینسر کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  اس مرض کو  معمولی نہ سمجھا جائے بلکہ اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی حکومتیں اس خطرناک مرض کی روک تھام  کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔ خواتین کی مختلف فلاحی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ایسی خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جو اس مرض کے بارے میں آگاہی رکھتی ہوں۔  اس کے لئے    ایلیٹ کلب کی خواتین نے  اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگے بڑھ کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین کو  اس حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے  اور چھاتی کے کینسر کے لئے خصوصی آگاہی کتابچے  چھپوا کر خواتین کو بانٹے جا رہے ہیں ۔ ایلیٹ کلب کی کوشش ہوگی کہ وہ اس آگاہی مہم کو سعودی عرب بھر میں پھیلائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ  مستفید ہوں۔ اجلاس میں شازیہ علی،کہکشاں شرجیل،سحرش یاسر،صبا ادریس،لہنہ فراز،مونا ستار،ہما زاہد اورفائزہ عمر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - -  --پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام جذبہ تعمیر وطن پروگرام

شیئر: