Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احباب مکہ پاکستانی گروپ کا اجلاس، لیاقت علی خان کو خراج عقیدت

    مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) احباب مکہ پاکستانی گروپ کے ممبران کی طرف سے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کی جدوجہد آزادی اور ملک کی خدمت پر خراج عقیدت پیش کیا گیااور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔نواب لیاقت علی خان شہید پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے۔ 2 اکتوبر 1896ء میں ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی اور 1922ء میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923ء  میں ہندوستان واپس آکر مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔16 اکتوبر 1951 کو کمپنی باغ راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں محمد سعید اعوان ، ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی ، انجینیرپرویزشہزاد ، طیب بلال مکی ، امجد جدون، عمران جہانگیر ، مجتبیٰ علی، محمد قمر فاروق، حافظ امجد محمود ، کامران بٹ، سید عاصم حسین شاہ ، محمد احمد ننھا شامل ہیں۔ مکہ مکرمہ کے سابق مکیں ڈاکٹر اعجاز ندیم ، برہان الدین عثمانی ، طیب خورشید،عبدالمالک المہند نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- -  - -سمر قند کی دوبارہ فتح ، تاریخ اسلامی کا ایک انوکھا واقعہ

شیئر: