Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہ پیما حسن سدپارہ کیجانب سے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو اپیل

اسلام آباد: معروف کوہ پیما  قومی ہیرو حسن سد پارہ کے بیٹے عارف سد پارہ نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کےلئے وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مراعات دی جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انہوں نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد واحد قومی ہیرو حسن سد پارہ ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر بلند 6 پہاڑوں کو بغیر آکسیجن اور کم سے کم مد ت میں سر کر کے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ 7 سال گزرنے کے باوجود میرے والد کو ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔ پی پی پی کی سابقہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں انعام کے طور پر میرے والد کو گھر دیں گے جبکہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی 10کنال زمین دینے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔ 90 فیصد تک کاغذی کارروائی کرنے کے باوجود بھی آج تک محروم رکھا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: