Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ:آسٹریلیا 145رنز پر آوٹ،محمد عباس کی تباہ کن بولنگ

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں 2ٹیسٹ کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے دن پاکستان ی بولرز محمد عباس اور بلا ل آصف نے شاندار بولنگ کے باعث آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں145رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے137رنز کی ابتدائی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر144رنز بناتے ہوئے مجموعی طورپر 281رنز کی برتری حاصل کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے ۔ اس کی8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی54اور حارث سہیل17رنز کھیل رہے تھے۔آوٹ ہونے والے اوپنر محمد حفیظ اور فخر زمان بالتریب6اور66رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔محمد عباس نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے12.4اوورز میں33رنز دے کر 5وکٹیں لیتے ہوئے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ دوسرے دن ایرون فنچ اور شان مارش نے20رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستانی بولروں نے انہیں ابتدا ہی سے دباو میں رکھا۔ آسٹریلوی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ دوسرے دن آسٹریلیا کے آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین شان مارش تھے جو صرف 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔عباس نے ہی پاکستان کو چوتھی کامیابی دلوائی جب انھوں نے مارش کی جگہ آنے والے ٹریوس ہیڈ کو اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ انھوں نے 14 رنز بنائے۔یاسر شاہ نے مچل مارش کو آوٹ کر کے اننگز میں پہلی اور پاکستان کیلئے پانچویں وکٹ لی۔ بلال آصف نے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلائی اور میچ کے ٹاپ اسکورر ایرون فنچ کو39رنز پر آوٹ کر دیا۔ وہ فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ بلال نے ہی کپتان ٹم پین کو بھی آوٹ کیا جو صرف3رنز بنا سکے ۔ مارنس لیبوشین آوٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے جنہیں یاسر شاہ نے رن آوٹ کیا ۔ ناتھن لیون بلال آصف کی تیسری وکٹ بنے جبکہ محمد عباس نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیوآوٹ کر کے آسٹریلیا کی دسویں اور اننگز میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی اور مہمان ٹیم کی اننگز 145رنز پر سمیٹ دی۔ ہالینڈ 2رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔محمد عباس نے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کے5اور بلال آصف نے3 جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔محمد حفیظ اور فخر زمان نے دوسری اننگز شروع کی تو محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف6رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، اس وقت مجموعی اسکور 15رنز تھا۔ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فخر زمان نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری مکمل کر لی ۔ وہ 66 رنز پر ناتھن لیون کی گیند پر انھی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے اظہرعلی کے ساتھ91رنز کی شراکت قائم کی۔ اظہر علی نے خراب فارم کے باوجود ثابت قدمی دکھائی اور اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہو ئے حارث سہیل کے ساتھ کھیل کا وقت ختم ہونے تک وکٹ پر ڈٹے رہے۔ ناتھن لیون اور مچل اسٹارک نے ایک، ایک وکٹ لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: