Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم ہاوس کی ایک ہی گاڑی نیلام

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بدھ کو ہوا تاہم نیلامی کے دوران 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت کی جاسکی۔وزیراعظم ہاوس کے زیراستعمال گاڑیوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں 49 گاڑیوں کو نیلامی کےلئے پیش کیا گیا ۔ بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں شامل تھیں۔نیلامی کا آغاز دن 12 بجے شروع ہوا ۔صرف ایک گاڑی 90 لاکھ روپے میں نیلام ہوسکی ۔ دوپہر 2 بجے نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گی ۔آئندہ گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاوس کے بجائے آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی۔کسٹم حکام کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں ۔لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصیات ہیں، اس لئے ت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئی تھیں جس میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

شیئر: