Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ:اچھی بیٹنگ نے سرفراز احمد کا دباو کم کر دیا

ابو ظبی:کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی ضرورت کے وقت ابوظبی ٹیسٹ میں اسکور کرکے بہت پرسکون ہوں۔ ٹیم کی ناکامی اور خراب فارم کی وجہ سے مجھ پر چاروں جانب سے دباو تھا لیکن اب کافی مطمئن ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب دباو میں تھا تو کوئی کہہ رہا تھا کہ کپتانی چھوڑ دو ،کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہوجاﺅ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس دوران کراچی اور لاہور کی باتیں بھی ہو نے لگی تھیں۔ سرفرازنے بیٹنگ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد خود پر دباو کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ اور کوئی کپتانی چھوڑنے کامشورہ دے رہا تھا۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ مجھے کراچی والے سپورٹ کررہے ہیں اور کسی نے تو مجھے ٹیم سے ہی باہر کرنے کا مشورہ دے دیا تھا ۔دریں اثناء سرفراز احمد بازو میں تکلیف کے باوجود دوسرے دن وکٹ کیپنگ کرتے رہے۔ پہلے روز پاکستانی کپتان بیٹنگ کے دوران آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی گیند پرزخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بازو میں تکلیف تھی تاہم دوسرے روزمیچ شروع ہونے سے قبل سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی جس کے بعد انہوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ میچ ریفری نے کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان سے وکٹ کیپنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔ محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ہی موجود ہیں۔ پہلے دن بھی آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران انہوں نے 7 اوورز تک وکٹ کیپنگ کی لیکن وہ تکلیف میں نظر آئے تاہم اس کے باوجود انہوں نے عثمان خواجہ کا خوبصورت کیچ لے کر انہیںآوٹ بھی کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: