Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چشموں کی دکانوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ

جدہ ۔۔۔باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزارت محنت جلد ہی چشموں کی دکانوں پر 4ہزار سعودی خواتین کی تقرری کرائیگی۔وزارت نے جدہ یونیورسٹی کے تعاون سے سعودی خواتین کو چشموں کی دکانوں پر کام کرنے کیلئے تربیتی کورس کرانے شروع کر دئیے۔مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ آل طاوی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا یکم ربیع الاول سے چشموں کی دکانوں کی 100فیصد سعودائزیشن ضروری ہے ۔ عملدرآمد کے بعد خلاف ورزی کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ ہو گی ۔ جگہ جگہ چھاپے مارے جائیں گے ۔ جدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے بتایا کہ تربیتی کورس کی درخواست دینے والوں میں خواتین کا تناسب 65فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ مفت تربیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔ 

شیئر: