Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز

اجزاء
چکن لیگ پیس۔ چار عدد
لہسن کے جوئے ۔تین سے چار عدد
ہری مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
مسٹرڈ سوس۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
لیموں کا رس۔ ایک عدد
سرکہ ۔ایک چائے کا چمچ
تیل۔ حسب ضرورت
سوس کے لئے:
تیل۔ ایک کھانے کا چمچ،لہسن کے جوئے۔ دو عدد (باریک کٹے ہوئے)،سوکھا دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ
املی کا پیسٹ۔ ایک کپ،پانی ۔حسب ضرورت، چکن پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ،چینی۔ دو چائے کے چمچ،
ترکیب۔ایک پیالے میں لہسن کے جوئے، ہری مرچ، مسٹرڈ سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، نمک، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، تھوڑے سا تیل، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب چکن کو کٹ لگا کر اس مکسچر میں ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔پھر گرل پین میں تیل لگا کر چکن کو فرائی کر لیں۔مزیدار اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز تیار ہے۔
سوس کے لیے:ایک پین میں تیل ڈال کر لہسن کے جوئے، سوکھا دھنیا، املی کا پیسٹ، پانی، چکن پاؤڈر، کالی مرچ اور چینی ڈال کر پکالیں۔اب چکن کو ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر سوس ڈال کر سرو کریں۔

شیئر: