Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا ایکس 7 اسمارٹ فون لانچ‎

نوکیا کمپنی کی جانب سے ایکس 7 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.18 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور کال کوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر اور گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگاپکسل اور 13 میگاپکسل کے کیمرے شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1699 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 19999 یان جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 2499 یان ہے۔ فون کو نیلے ، سرخ ، کالے اور سلور رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: