Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسڑاک رینٹ اے کار کرکٹ چیمپیئن شپ کے 5میچ

 انعقاد عسیر کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام ہوا، ضیغم عباس ،محمد نعیم،آصف ابرار، اشتیاق احمد اور طاہررشید کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ ملے
سد مسرت خلیل: خمیس مشیط 
عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل) کے زیر اہتمام پہلی اسٹراک رینٹ کار کرکٹ چیمپیئن شپ کے5میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں ام صبور کرکٹ گراونڈ خمیس مشیط پر فیصل آباد کنگز کے اسٹار آل راو¿نڈر ضیغم عباس نے کے پی کے الیون کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔ سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے میڈیا کوآرڈینیٹرسید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیااورمقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر149رنز بنا ئے۔ ماجداللہ نے 32 گیندوں میں 30 رنز اسکور کئے۔ مدثرشوکت نے 4 اوورز میں23رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں فیصل آباد کنگز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ضیغم عباس اعوان نے 49 گیندوں پر 113 رنزکی اننگز کھیلی ۔اس کارکردگی پرضیغم عباس اعوان مین آف دی میچ قرار پائے ۔ اسد زیارت نے 2 اوورز میں 27رنزدیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ فیصل آباد کنگزکو 8 وکٹیں حاصل ہوگئیں۔ ایس ایم ایس اے اسپورٹس کلب نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 18 رنز سے شکست دی۔فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 بنائے۔ نعیم اختر نے 35 گیندوں پر 49 رنزبنائے۔ زیل خان نے 24 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اسلام آباد یونائٹیڈ 17.2 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔ محمد صادق نے 31 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔محمد نعیم سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے 4 اوورز میں 45 رنزکے عوض 5وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ کے پی کے نیواسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 149 رنز بنائے اور اس کے 9کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے۔ ساجد خان نے 35 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ محمد ابراہیم نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایم ای اے ایچ سی او نے 4 وکٹوں پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ آصف ابرارنے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ محمد اسلام نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ آصف ابرار کو نصف سنچری پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔  شاہین الیون کو اے کیو ایس پیپسی کے خلاف 16رنز سے کامیابی حاصل ہوگئی۔ فاتح ٹیم نے   پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکو رکئے۔ اشتیاق احمد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں 84رنز بنائے۔ محمد رفیق نے 45 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پیپسی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 20اوورز میں 194رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ محمد افضل 42گیندوں پر79 رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ عمر قیس نے 35رنزدیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ اشتیاق احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آخری میچ میں ہانکو کرکٹ کلب نے کیرالہ کرکٹرز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔کیرالہ کرکٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے۔ شمیر کبیر نے 40 گیندوں پر35 رنز بنائے۔ طاہر رشید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 15رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔ جواب میں ہانکو نے 11ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ طاہر رشید مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: