Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کرکٹ لیگ:امپائرنگ کورس میں 30افرادکی شرکت

3روزہ کورس میں روزانہ 6گھنٹے آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کو سمجھنے کیلئے کلاسز میں دلچسپی لیتے رہے، سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، ایس سی سی اور آر سی ایل کے اقدامات کی تعریف
ذکاءاللہ محسن ۔ ریاض
سعودی کرکٹ سنٹر کی زیر سرپرستی ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے تین روزہ امپائرنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس نوجوان کھلاڑیوں نے امپائرنگ کے اصولوں سے واقفیت حاصل کی ۔پاک ہاوس میں لگنے والے تین روزہ کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے امپائرنگ کوچنگ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور روزانہ چھ گھنٹے آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کو جاننے کے لئے تندہی اور احسن انداز سے کلاسز میں دلچسپی لیتے رہے۔ سعودی کرکٹ سنٹر کی جانب سے خلیل قاضی اور ڈاکٹر ضیاء الدین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو کرکٹ کے اصولوں اور آئی سی سی کے پیچیدہ اصولوں سے آگاہ کیا جبکہ گراونڈ میں امپائرنگ کے دوران غیر جانبداری اور ایمانداری جیسے زریں اصولوں سے بھی روشناس کروایا کہ کیسے ایک امپائر کو اچھے فیصلے لینے چاہئیے اور کیسے غیر جانبدار رہتے ہوئے فیصلوں کا اطلاق ممکن بنانا ہے۔ اختتامی روز کھلاڑیوں سے ایمپائرنگ کورس کے حوالے سے امتحان بھی لیا گیا کیمپ کے انسٹرکٹر خلیل قاضی کا کہنا تھا کہ امپائرنگ کا شعبہ ویسے تو بہت ذمہ دارانہ ہے مگر اس میں حوصلہ افزائی نہیں ہوتی کیونکہ گراونڈ میں ہر کوئی امپائر سے نالاں ہی نظر آتا ہے مگر انٹرنیشنل سطح پر امپائر کو بہت عزت افزائی سے نوازا جاتا ہے۔ ہمارے انڈین بنگالی اور پاکستانی نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس جانب راغب ہوں اور امپائرنگ کے شعبے میں آئیں جبکہ ڈاکٹر ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ وہ ریاض کرکٹ لیگ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہتر انتظامات کیے اور وہ اس سے قبل ریاض میں چار بار امپائرنگ کورس کروا چکے ہیں مگر اس بار مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس نے شرکت کی اور تینوں روز یکسوئی کے ساتھ کیمپ میں حصہ لیا۔ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ وہ آر سی ایل کے پیٹرن انچیف پرنس جواد الخلیفہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ایس سی سی کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے امپائرنگ کورس کے لئے عملی اقدامات کیے جبکہ جواد الخلیفہ نے میڈیا نمائندوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی بدولت سعودی عرب میں ہونے والی کرکٹ مزید پھلی پھولی ہے۔ سعودی عرب میں کرکٹ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے میری کوشش ہمیشہ یہ رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سے سہولیات فراہم کی جاہیں تاکہ کھلاڑی اچھا پرفارم کر سکیں۔ امپائرنگ کورس بھی اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے تاکہ کھیل مزید اچھا ہو سکے۔ تقریب کے آخر میں کیمپ میں حصہ لینے والے رضوان عظمت،عاصم غازی،ہارون خان،شہزاد سمیع،محمد حسین،امجد منیر،اعجاز ثاقب،وسیم محی الدین ،کنان مویلی، سہیل عدیل، سلمان مرزا، محمد سیف اللہ خان، مصطفی سعید،بیجو ویکرے، محمد ریحان، عمران وحید، سید ادریس، جنید مصطفی، نعیم اکبر، محمد ابراہیم، محسن رضا،کامران، نقاش چوہدری، عمران رامے، نعمان یسٰین، اشرف شریف، محمد میر، محمد عمر کاشف، محمد نجف کو امپائرنگ کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔کھلاڑیوں نے ایس سی سی اور آر سی ایل کے اقدامات کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: