Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی میک اپ کریں تقریب کی مناسبت سے ‎

میک اپ کی تمام خوبصورتی اور رعنائی مناسب آئی میک اپ کے بغیر ادھوری ہے  .  تقریبات دن کی ہوں  یا رات کی  ، متناسب  میک اپ شخصیت  کا تاثر برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے . بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق دن  کی تقریبات میں   لائٹ میک اَپ زیادہ مناسب رہتا ہے  جبکہ  شام کی تقریبات کیلئے ڈارک میک اپ اور گہرے  آئی شیڈو کلرز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔مثلاََ شمری ، گلیٹر اور اسموکی آئی میک اَپ میں سے  آپ  لباس  کی مناسبت سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتی ہیں .  لیکن اگر ٹرینڈز کی بات کی جائے تو ان دنوں خواتین میں گلیٹر آئی میک اَپ زیادہ مقبول ہے۔لیکن اس بات کا خیال رہے کہ  گلیٹر کا انتخاب تقریب کی مناسبت سے کیا جانا چاہیے مثلاً اگر عام تقریب میں جانا ہے اور آپ لان یا کاٹن کا لباس زیب تن کر رہی ہیں تو اس کے ساتھ گولڈن گلیٹر  آپ کی تیاری میں شاہانہ انداز کی جھلک پیدا کردیتا ہے ۔ اگر شادی بیاہ کی تقریب ہے تو گلیٹر کے مختلف رنگوں کو ملا کر بھی بہترین شیڈز ترتیب دیے جاسکتے ہیں مثلاً سلور،پنک اور پرپل رنگوں سے مزین آئی میک اَپ منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کیلئے بہترین ہے۔  گلیٹر لائنر بھی  آنکھوں کے حسن کو دوبالا کرنے کے لیے  خواتین میں مقبول ہورہا ہے . 
 

شیئر: