Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق اولمپئنزکا ہاکی فیڈریشن کیخلاف گرینڈ الائنس

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے گرینڈ الائنس بنا کر فیڈریشن عہدیداروں کو برطرف کرکے معاملات کی شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔گرینڈالائنس میں شامل سینئر اولمپئینز کی طرف سے ڈیفنس کلب لاہور میں اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں اولمپیئن راو سلیم ناظم، اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن خالد بشیراور اولمپیئن نوید عالم سمیت دوسرے انٹرنیشنل کھلاڑی شامل تھے۔ شرکا ءکے مطابق گرینڈ الائنس کے تحت جلد قومی کھیل کی بقاءکیلئے ملک گیرمہم کا آغازہوگا جس میں پاکستان ہاکی اولمپئنز، انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد شامل ہوگی ۔گرینڈ الائنس میں شامل اولمپیئن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کے بجائے ارباب اختیار نے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی ہے۔انہوں نے کہا موجودہ پی ایچ ایف انتظامیہ قومی کھیل کے معاملات میں غیر سنجیدہ ہے، وزیراعظم قومی کھیل کے معاملات کا نوٹس لیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: