Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: سفیر پاکستان نے جی ٹیکس میں پاکستان پولین کا دورہ کیا

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 سفیر پاکستان معظم احمد خان نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقدہ جی ٹیکس نمائش کے موقع پر پاکستان پولین کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمرشل سیکریٹری پاکستان ایمبسی ابوظبی کامران خان ‘کمرشل قونصلرڈاکٹر ناصر خان ‘پریس قونصلرعاشق حسین ‘صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی محمد اقبال داود،رہنما پاکستان تحریک انصاف عرفان افسراعوان ‘شبیر مرچنٹ ‘کامران احمد ریاض محمود شیخانی ‘شعیب اسماعیل ‘اویس صدیقی ‘محمد یاسر ‘ناز ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
سفیر پاکستان پویلین میں لگے ہوئے تمام نمائشی اسٹالوں پر گئے۔ فردا فردا سب سے ملے۔ نمائش میں حصہ لینے والے حضرات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ دنیا میں متعارف کروانے کیلئے کہا۔ ان کے بہت سے مسائل کو سنتے ہوئے مختلف تجاویز دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
 

شیئر: