Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

ابوظبی:پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 373 رنز سے شکست دے کر 0-1سے ٹیسٹ سیریز جیت لی۔محمد عباس پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے کسی فاسٹ بولر نے 12 سال بعد ٹیسٹ میچ میں10 وکٹیں لی ہیں۔محمد عباس نے سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں شاندار بولنگ کے وجہ سے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 164 رنز ہی بنا سکی۔ لبوشین 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عثمان خواجہ نے انجری کے باعث بیٹنگ نہیں کی ۔محمد عباس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں تین اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے چوتھے دن فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے 49 رنز سے اننگز شروع کی اور سکور 71 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر محمد عباس نے ہیڈ کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو دوسری وکٹ دلوا دی۔کپتان سرفراز احمد بھی زخمی ہونے کی وجہ سے کھیلنے نہیں آئے۔مارش برادران کی خراب کارکردگی کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا اور مچل مارش5 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے۔ شان مارش4رنز بنا سکے تھے۔انہیں میر حمزہ نے آوٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان کو چوتھی کامیابی بھی محمد عباس نے ہی دلوائی جب انھوں نے 31 رنز بنانے والے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔محمدعباس نے ٹم پین کو صفر پر بولڈ کر کے اننگز میں اپنی چوتھی اور پاکستان کے لیے پانچویں وکٹ لی۔ اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 78 رنز تھا۔ مچل اسٹارک کو 28رنز پراور سڈل کو 3رنز پر یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔بابر اعظم نے 99رنز کپتان سرفراز احمد نے 81، اظہر نے 64 جبکہ فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان نے دوسری اننگز 400/9پر رنز ڈیکلیئر کر دی تھی اور آسٹریلیاکو538 رنز کا ہدف دج تھا۔آسٹریلیا کے ناتھن لیون نے میچ میں8 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بناسکی اور پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔2ٹیسٹ کی سیریز میں دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین 24اکتوبر سے 3ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلی جائیگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: