Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس نرخوں میں پھر اضافہ ،عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم

  اسلام آباد ... حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراد یا۔اوگرا نے سرکاری دفاتر، اسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا۔کمرشل صارفین اور آئس فیکٹریوں کے لئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 2 سو 25 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 8 سو 80 روپے مقرر کردئیے گئے۔ گیس قیمتوں میں ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 4 اکتوبر کو گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں 10 سے ایک سو 43 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے۔ 

شیئر: