Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی جازان ، باحہ، بلقرن اور طائف میں موسلا دھار بارش

    جازان - - - - - مشرقی جازان ، باحہ ، بلقرن  اور طائف میں جمعہ کو موسلا دھار بارش ہوئی ۔ مشرقی جازان کی کمشنری میں آنے والا سیلاب ایک گاڑی کو بہا لے گیا۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئیں۔ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑی کے تمام مسافر زندہ بچ گئے۔ وہ گاڑی میں پانی بھرنے سے قبل ہی گاڑی سے باہر آگئے تھے۔ دوسری جانب طائف کمشنری میں موسلا دھار بارش سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی متاثر ہوئے۔ شمالی طائف کے القیم محلے کے باشندے بجلی کنکشن سے محروم ہوگئے۔ بلقرن کمشنری کے شہر سبت العلایا اور اس کی بیشتر تحصیلوں میں زبردست بارش ہوئی۔ یہاں وادیاں برساتی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ باحہ کے علاقے میں طوفانی بارشو ں نے عقبہ الباحہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہاں انڈرپاس 13کے قریب چٹانیں گر جانے سے راستہ مسدود ہو گیا۔ 3شہری زخمی ہو گئے۔ متعدد گاڑیاں چٹان کی زد میں آگئیں۔ زخمیوں کو کنگ فہد باحہ جنرل اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی کے نام سے ورکشاپ چلانے والے پاکستانی پرجرمانہ ، بیدخلی کا حکم
 
 

شیئر: