Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹیلی جنس کی تشکیل نو کی جائے، شاہ سلمان

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی انٹیلی جنس کی تشکیل نو کا حکم جاری کردیا۔ ادارے کے نظام ، لائحہ عمل اور دائرہ کار کا از سر نو تعین کیا جائے گا۔ شاہ سلمان نے اس کے لئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہ میں اعلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر محکمہ انٹیلی جنس کی تشکیل وتنظیم نو کی جائے۔ اس کے لائحہ عمل، دائرہ کار اور صلاحیتیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ اس پر شاہ سلمان نے ولی عہد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
 

شیئر: