Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 اہم سیاستدانوں کی گرفتاری متوقع

اسلام آباد... نیب نے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے چند دنوں میں 30 سیاستدانوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ 3 سابق وزرائے اعظم شامل ہیں ان میں2 کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں گرفتاریوں کے حوالے سے منظوری دی جائے گی۔ کرپشن کے خلاف بڑے آپریشن کی حتمی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔کئی بڑے سیاستدان زد میں آئیں گے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ مسلم لیگی رہنما امیر مقام کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کا مقدمہ بھی حتمی مرحلے میںہے۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے اہم شواہد نیب نے حاصل کرلئے ۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف آئی پی پیز ا سکینڈل کی تمام دستاویزات نیب نے حاصل کر لیں۔سابق وزیراعظم شوکت عزیز ناجائز اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات مکمل ہیں ۔ سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف پنجاب ا سپورٹس بورڈ میں کرپشن کے ثبوت مل گئے ۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی بھی نیب آپریشن کی زد میں آنے والے ہیں ان پر بھی ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔حکومتی صفوں میں موجود کچھ اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

شیئر: