Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک کیخلاف بھی تحقیقات

اسلام آباد...معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہاہے کہ میڈیا اس خبر کواچھالتاہے جس سے عزت پر حرف آتاہے۔تھر کول منصوبے کی انکوائری سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکے گا۔انہوںنے کہا کہ تھر کول کا پاکستان کی معیشت پر بہت اچھا اثر پڑنا تھا جو اب نہیں پڑ سکتا۔ تھر کول پر کام کرنے والی ٹیم بہت اچھی تھی ۔اس میں شامل لوگوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو نیو کلیئر پروگرام سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ایک مشین کی خریداری کے معاملے میں کورٹ میں طلب کیا گیا تھا لیکن جب اس خریدار ی کا 3 مرتبہ آڈٹ کرانے کے بعدبھی کچھ نہ نکلا تو میڈیا کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک کا دامن اس معاملے میں صاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے کی انکوائری سے بھی کچھ ثابت نہیں ہوسکے گا ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائے گا۔

شیئر: