Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو کے 9 اور لینووو اے 5 اسمارٹ فون لانچ‎

لینووو کمپنی نے دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ لینوو کے 9 میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر جبکہ فرنٹ پر بھی 13 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔لینوو اے 5 میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر اور 2/3 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 16 جی بی اور 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فنگرپرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کے 9 کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ کے 5 کی قیمت 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 5999 ہندوستانی روپے اور 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 6999 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: