Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے بنی گالہ میں مسجد تعمیر کرادی

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ا پنی رہائش میں تعمیر ہونے والی مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی تکمیل کا جائزہ لیا۔وزیراعظم میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق نعیم الحق ، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے مسجد میں نوافل بھی ادا کئے۔واضح رہے کہ عمران خان نے پچھلے سال بنی گالہ میں مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا ۔بنی گالہ میں آنے والے رہنما اور کارکنان بنی گالہ رہائش کے لان میں با جماعت نماز ادا کرتے تھے۔ اب مسجد کی تعمیر سے آسانی ہوجائے گی۔

شیئر: